• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

سردار اختر مینگل کیخلاف مقدمہ درج

شائع November 25, 2013

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ، سردار اختر مینگل ۔ فائل تصویر
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ، سردار اختر مینگل ۔ فائل تصویر

کوئٹہ: پولیس نے بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی ۔ مینگل ( بی این بی ۔ مینگل) کیخلاف پیر کی صبح خضدار پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

خضدار کے ایک پولیس افسر، عبدالقادر شیخ نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ یہ ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ایاز مندوخیل کی درخواست پر دائر کی گئی ہے۔

مندوخیل نے الزام لگایا ہے کہ سردار مینگل نے  انہیں مبینہ طور پر فون پر سنگین دھمکیاں دی ہیں۔

' سردار مینگل نے مجھے جان سے ماردینے کی سنگین دھمکیاں دی ہیں،' پولیس افسر نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے الفاظ دوہراتے ہوئے کہا۔

تاہم سردار اختر مینگل کے قریبی ذرائع نے ڈپٹی کمشنر کے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بلوچ حقوق اور وسائل کے حق میں سردار مینگل کی آواز دبانے سے تعبیر کیا ہے۔

' سردار مینگل پر ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا،' انہوں نے کہا۔

سردار اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہے اور نوے کی دہائی میں  نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔

اس سال گیارہ مئی کے تاریخی الیکشنز میں وہ بلوچستان سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا آبائی علاقہ وڈھ ہے جہاں سے انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بلوچستان کے کئی علاقوں اور ضلعوں میں وڈھ اور خضدار بھی حساس ترین علاقوں میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024