• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

گجرات یونیورسٹی کے سینیئر ڈائریکٹرکا قتل

شائع November 19, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک یونیورسٹی کے سنیئر عہدے دار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

گجرات یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ کو منگل کے روز جلال پور روڈ پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں کیمپس جا رہے تھے۔

شاہ اور ان کے ڈرائیور خادم حسین کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ ہپستال منتقلی سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے۔

ضلعی پولیس چیف علی نذیر رضوی نے اے ایف پی کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے شاہ کی گاڑی پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ آج صبح یونیورسٹی کمپیس پہنچنے والے تھے۔حملے میں ان کا ڈرائیور بھی مارا گیا۔

انہوں نے بتایا 'اس وقت ہمیں حملہ آوروں کی درست تعداد معلوم نہیں لیکن بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نظر آتا ہے'۔

یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈائریکٹر یونیورسٹی امور میں بہت متحرک تھے۔

شاہ کے ایک ساتھی پروفیسر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025