• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

انتظامیہ راولپنڈی واقعے کے ذمے داران کی نشاندہی کرے، نثار

شائع November 17, 2013

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ راولپنڈی واقعے میں ملوث مجرموں کی نشاندہی کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ہفتے کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تین وزرا، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، راجہ اشفاق سرور، خانزادہ شجاع اور چیف سیکریٹری پنجاب قانون، آئی جی پنجاب،سیکریٹری داخلہ، راولپنڈی اسلام آباد انتظامیہ اور انٹیلی جنس اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جمعہ کو راولپنڈی کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد کی ہلاکت اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

جمعہ کو دس محرم الحرام موقع پر راولپنڈی میں ہونے والے حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ماتمی جلوس سنی مکتبہ فکر کی ایک مسجد کے پاس سے گزرا جہاں اس وقت جمعہ کا خطبہ جاری تھا۔

چوہدری نثار نے واقعے میں ملوث مجرموں کی نشاندہی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے جامع شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کا جائزہ بھی لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں۔

اس موقع پر زخمیوں کو مفت علاج معالجہ کی تمام سہولیات بھی دینے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء پر زور دیا گیا کہ وہ امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اجلاس میں انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگائے تاکہ متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دیا جاسکے۔

وزیر داخلہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور مجرموں کی نشاندہی کے لیے تعاون کریں۔

وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ کو فون:

وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فون پر واقعے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

نواز شریف اس وقت وری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو کشیدگی میں کمی کے سلسلے یں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج، انٹیلی جنس اداروں اور وزارت داخلہ کی مشاورت سے صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس واقعے کے ذمے داران کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں خرابی پیدا کرنے کے ان کے مذموم عزائم کو شکست سے دوچار کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025