• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

سہیل تنویر پر دس فیصد میچ فیس کا جرمانہ

شائع November 16, 2013

سہیل تنویر نے اے بی ڈی ویلئرز کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔ فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستانی آل راؤنڈر سہیل تنویر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سہیل تنویر نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے 18ویں اوور میں اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سہیل تنویر نے یہ حرکت کر کے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کے آرٹیکل 2.1.6 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سہیل تنویر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کی وجہ سے مزید سماعت کی ضرورت نہیں۔

سہیل تنویر کی اس حرکت کی شکایت فیلڈ میں موجود اپمائر احسن رضا اور ضمیر حیدر، تھرڈ امپائر شوزاب رضا اور فورتھ امپائر احد شہاب نے کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

سہیل احمد صدیقی Nov 20, 2013 11:59am
شوزاب رضا نہیں شوذب رضا درست ہے

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025