• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 6:00am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:33am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:35am Sunrise 6:00am

دولتِ مشترکہ کے اجلاس کیلئے وزیرِ اعظم کولمبو پہنچ گئے

شائع November 14, 2013

وزیرِ اعظم نواز شریف دولتِ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ تصویر اے پی
وزیرِ اعظم نواز شریف دولتِ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ تصویر اے پی

وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف جمعرات کو کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگز ( سی ایچ او جی ایم 2013) میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔

کولمبو پہنچنے پر سری لنکا فریڈم پارٹی کے رہنما اور کیبینٹ منسٹر نمل سری پالا ڈی سلوا نے بندرا نائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

کامن ویلتھ سمٹ جمعے کو شروع ہوگا اور تین دن تک جاری رہے گا۔ یہ اجلاس ہر دو سال بعد ہوتا ہے جس میں دولتِ مشترکہ سے وابستہ ممالک عالمی اور دولتِ مشترکہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔ اس مرتبہ اجلاس کا موضوع برابری کی بنیاد پر ترقی اور گروتھ ہے۔

سی ایچ او جی ایم دوہزارتیرہ کے مرکزی اجلاس کے ساتھ کامن ویلتھ بزنس فورم، کامن ویلتھ پیپلز فورم اور کامن ویلتھ یوتھ فورم کےاجلاس بھی ہوں گے۔

کولمبو میں وزیرِ اعظم نواز شریف سری لنکا کے صدر مہیندا راجاپکسےکے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

جمعرات کو اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے کی قیادت میں دولت مشترکہ مزید مضبوط اور فعال تنظیم کے طور پر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 1991ء میں ہرارے میں ہونے والی دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی جس میں دولت مشترکہ کے بنیادی اصول اور اقدار پر مبنی تاریخی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا

واضح رہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے 8 بانی ممبران میں شامل ہے جس نے اپریل 1949ء میں لندن اعلامیہ پر دستخط کئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025