• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

بلوچستان بلدیاتی انتخابات: انیس امیدوار بلامقابلہ منتخب

شائع November 12, 2013

صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں انیس امیدوار بلا مقابلہ بلدیاتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ فائل تصویر
صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں انیس امیدوار بلا مقابلہ بلدیاتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ فائل تصویر

کوئٹہ: بلوچستان کی اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبےکے باوجود ضلع نصیرآباد سے انیس امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ نصیرآباد کی مختلف یونین کونسلز سے انیس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں کیون

تاہم، انہوں نے کہا کہ تمام تحفظات کے باوجود بھی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔

کہ ان کے سامنے کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

ایجنسی کے مطابق شاہ پور ، چھتر، دولت گڑھی، شوری دربی، نبی بخش ، فلیچی اور دیگر علاقوں سے اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں میونیسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلز کی کل 7,189 نشستوں کیلئے بیس ہزار امیدواروں نے کاغذات داخل کرائے ہیں جن کی ڈیڈلائن اتوار کو ختم ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک کی کئی اہم جماعتوں  نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزشتہ ہفتے مطالبہ کیا ہے کہ ای سی پی ' بوگس الیکٹورل فہرستوں' کا نوٹس لے اور بلدیاتی حلقوں کا قوانین کی روشنی میں جائزہ لے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025