• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

ریشماں امر ہوگئیں، سبھاش گھائی

شائع November 6, 2013

گلوکارہ ریشماں، فائل تصویر
گلوکارہ ریشماں، فائل تصویر

ہندوستا ن کے ممتاز ہدایتکار سبھاش گھائے نے کہا ہے کہ ریشماں کی حقیقی لمبی جُدائی ، ہندوستان اور پاکستان میں موسیقی کے شائقین کو ایک طویل عرصے تک سوگوار رکھے گی۔ یہ 1983 کی بات ہے اور میں نے پہلی مرتبہ راج کپور صاحب کی ایک پارٹی میں ریشماں کو سنا تھا۔ جیسے ہی انہوں نے ' انکھیاں نوں رہنے دے انکھیاں دے کول کول ' گایا میں وہاں ان کی جادوئی آواز سن کر سحرزدہ رہ گیا تھا۔

میں اس وقت فلم ہیرو بنارہا تھا۔ اگلے دن مجھے لکشمی کانت پیارے لعل نے ریشماں کی آواز اور ان کے اپنے اسٹائل میں ایک گانا ریکارڈ کرنے کی اجازت دی۔ اب مجھے ریشماں کو اپنی فلم میں گانا گانے کیلئے قائل کرنا تھا۔

وہ کوئی پلے بیک سنگر نہیں تھیں بلکہ ایک آزاد صوفی گائیک تھیں۔

اور بقول ریشماں کے وہ پلے بیک گلوکاری کے تکنیکی پہلوؤں کے لحاظ سے تیار بھی نہ تھیں۔

تاہم میں نے انہیں اپنی فلم ہیروس سے آگاہ کیا اور وہ اس پر راضی ہوگئیں۔ ریشماں بہت سادہ مزاج اور خاک نشین تھیں جبکہ ان میں ماورائی توانائی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے لمبی جدائی جیسا گیت گایا۔ یہ گانا ہیرو فلم کی جان بن گیا اور یہاں تک کہ وہ غیر ہندی شہر چنائے میں بھی 75 ہفتوں تک لگی رہی۔

وہ ایک بنجارن تھی اور وہ اپنے دل سے سے خانہ بدوش تھی لیکن اپنی شکستہ زبان میں دماغ سے بولتی تھیں۔

وہ بیئر پیتی تھیں اور اپنے دیہاتی لہجے میں بات کرتی تھیں۔ وہ ایک منفرد خاتون تھیں اور انہیں مقابلہ جیتنے یا ہارنے سے کوئی غرض نہ تھی۔

ان کے کاندھوں پر کوئی کمرشل بوجھ نہ تھا۔ وہ مادی دنیا کی پیچیدگیوں سے معصومانہ حد تک ناواقف تھیں اور اسی چیز نے انہیں لیجنڈ بنادیا تھا۔ ایک ایسا لیجنڈ جس نے تمام فوک گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

یہاں تک کہ جدید پاپ میوزک بھی فوک موسیقی کے سحر سے آزاد نہیں ہوسکا ہے۔

لمبی جدائی کے کئی برس بعد میں نے بہت کوشش کی کہ کانچی کیلئے کوئی دوسری ریشماں تلاش کروں لیکن مجھے کامیابی نہ ملی۔ میں نئے فوک گلوکاروں سے ملتا رہا لیکن ریشماں ایک ہی تھی اس جیسا کوئی دوسرا نہ تھا۔

ریشماں کی گائیکی میں جنون تھا، قوت تھی اور پاکیزگی اور اس کے پاس ان چیزوں کے اظہار کے علاوہ کچھ اور نہ تھا۔ اسی لئے وہ امرتھی اور امر ہوگئی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025