• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

چین: کمیونسٹ پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکے، ایک ہلاک

شائع November 6, 2013

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا کام شروع کردیا۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا کام شروع کردیا۔

بیجنگ: چین میں پولیس کا کہنا ہے کہ آج بدھ کے روز حکمران کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹر کے باہر سلسلہ وار کئی دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص زخمی، جبکہ دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی پولیس نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں کمیونسٹ جماعت کے صدر دفتر کے قریب چھوٹی دھماکہ خیز مواد کی مدد سے متعدد دھماکے کیے گئے۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا کام شروع کردیا۔

چین کی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق دھماکے کی جگہ پر بال بیئرنگ بکھرے ہوئے ہیں، جو دھماکوں میں اس لیے استعمال کیے گئے تاکہ زخمیوں میں اضافہ ہو۔

پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ میں دیسی ساختہ بم استعمال ہوئے ہیں۔

چین کی مقبول سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ ویبو پر شائع ایک تصویر میں اُس گاڑی کو دکھایا گیا ہے جس کو دھماکوں سے نقصان پہنچا ہے۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر بکھرے ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے زنہوا نے دو عینی شاہدین کے حوالہ دیا جنہوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی اور پھر بعد میں ایک منی وین سے دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا۔

ابتدائی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر کئی گاڑیوں کے انجنوں میں آگ لگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور ایک بڑا ہجوم جمع ہے.

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا ہے کہ دھماکے کے مقام سے تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر پارک بیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ فائر فائٹرز اور پولیس نے امداد کام اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے ایک ہفتے قبل ہی بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگنے سے اس میں سوار تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سیاح بھی شامل تھے۔

حکام نے اس واقعہ کو دہشت گرد حملے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025