• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

رزاق، ملک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل

شائع November 5, 2013

۔— فائل فوٹو اے ایف پی۔
۔— فائل فوٹو اے ایف پی۔

کراچی: پاکستان نے آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

تینتیس سالہ رزاق نے ایک سال قبل آخری مرتبہ سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

جبکہ سابق کپتان 31 سالہ ملک کو انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

دبئی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ بورڈ نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان 18 نومبر سے جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

یہ دورہ ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب ہندوستان نے اپنا دورہ جنوبی افریقہ چھوٹا کرنے کا اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025