آرمی چیف کا رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ
کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کراچی میں سندھ میں پاکستان رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ ، میجر جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا اور آرمی چیف کا تعارف سیکٹر کمانڈرز اور سینیئر اسٹاف افسران سے کرایا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف کو کراچی پاکستان رینجرز سندھ کے آپریشنل اور انتظامی امور سے آگاہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری حالیہ آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شہر میں امن کی بحالی پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز ایک قوت ہے جس کی روایات بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے مرصع ہے اور وہ شہر میں مثالی امن و امان اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشنز پر پاکستان رینجرز اور پولیس کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف کے دورے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تبصرے (1) بند ہیں