• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

نیٹو کنٹینرز نذر آتش: ایف سی کی کارروائی، تین ملزمان ہلاک

شائع November 4, 2013

فائل فوٹو --.
فائل فوٹو --.

 کوئٹہ: مسلح افراد نے نے دو نیٹو آئل کنٹینرز کو نذر آتش کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کو شدید زخمی کردیا جبکہ بعدازاں ایف سی کی ایک کارروائی کے دوران تین ملزمان کو واقعے کو ہلاک کردیا۔

افسران کے مطابق واقعہ بلوچستان کے دراالحکومت کوئٹہ سے 125 کلو میٹر دور بالا ناری کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئل کنٹینرز کو نذر آتش کرنے کا یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جمعے کے روز ایک ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو ہلاک کیا گیا تھا۔

مقامی منتظم بہادر بنگلزئی نے کہا 'دو آئل ٹینکر کراچی سے افغانستان جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ان کا راستہ روکا اور انہیں آگ لگادی۔'

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے۔

ایک اور مقامی منتظم وسیم احمد نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں پاکستانی طالبان اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

دوسری جانب میں ایف سی نے ایک کارروائی کے دوران نیٹو سپلایز پر حملے کرنے والے تین ملزمان ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان ایف سی خان واسع کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا۔

ملزمان نے اج صبح ڈھاڈر کے علاقے میں دو نیٹو ٹینکرز کو نزراتش کیا تھا جس کے بعد ایف سی نے ان کی تلاش کیلیے سرچ اپریشن کیا۔

 علی شاہ کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025