• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا پہلا اجلاس

شائع November 3, 2013

پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آج کراچی میں منعقد ہوا۔ فائل تصویر
پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آج کراچی میں منعقد ہوا۔ فائل تصویر

کراچی: وفاق میں ملک کی سابق حکمراں جماعت ، پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی نگرانی میں ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی اگلے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

اجلاس کے بعد ڈپٹی سیکریٹری پی پی پی ، رضا ربانی نے بتایا کہ ہماری جماعت ہر حال میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرچکے ہیں کہ پنجاب میں ہونے والے غیر جماعتی الیکشنز درست نہیں اور یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیئیں۔

رضا ربانی نے بتایا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک بھر میں پارٹی کی تنظیمِ نو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وہ جلد ہی ملک بھر کے دورے کریں گے۔

اجلاس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا گیا کہ وہ جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے متعلق رضا ربانی نے بتایا کہ پی پی پی نے پاکستان مسلم لیگ نون ( پی ایم ایل این ) کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شرکت کرکے میڈیٹ دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

پی پی پی ڈرون حملوں کو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ایک عمل قرار دیتی ہے۔

پارٹی کے سیکریٹری انفارمیشن ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ مناسب ہوگا کہ بلدیاتی انتخابات پورے ملک میں پارٹی بنیادوں پر ہی ہوں۔

اہم اداروں کی نجکاری پر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل ( کونسل فار کامن انٹرسٹ یا سی ای سی ) کے اجلاس میں اُٹھائیں گے۔

اجلاس  سے قبل ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ملک کے سابق وزیرِ اعظم اور سینیئر پارٹی رہنما ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی موجودہ حکومت کے ہر اس کام کی حمایت کرے گی جو ملک کو مضبوط اور مستحکم کرے گی اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024