• KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am

اترپردیش: پُرتشدد جھڑپ میں تین افراد ہلاک

شائع October 31, 2013

مظفر نگر میں گزشتہ مہینے ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے فائل فوٹو— اے پی۔
مظفر نگر میں گزشتہ مہینے ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے فائل فوٹو— اے پی۔

نئی دہلی: ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش میں دو دیہات کے درمیان تصادم سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

اس واقعہ سے صرف ایک مہینے پہلے ہندو مسلم فرقہ وارانہ فسادات میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ضلعی مسجٹریٹ کوشل راج کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک جھٹرپ کے دوران تین مسلمان ہلاک ہوئے تھے۔

ایک پولیس عہدیدار  ایچ ایم سنگھ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔

یاد رہے کہ یہ علاقہ گزشتہ مہینے ستمبر میں ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے کشیدگی کا شکار رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025