• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

قادر خان کی امیتابھ سے ناراضگی ختم

شائع October 31, 2013

۔ — انٹرنیٹ فوٹو
۔ — انٹرنیٹ فوٹو

اداکار اور لکھاری قادر خان نے نامور امیتابھ بچن کی کئی شہرہ آفاق فلموں شرابی، قُلی، لاوارث، مقدّر کا سکندر، امر اکبر انتھونی، ستہ پر ستہ ، ہم ، اگنی پتھ وغیرہ کے مکالمے لکھے ہیں۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی دوستی کشیدگی کی نظر ہوتی چلی گئی۔

کچھ سال پہلے قادر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا' امیتابھ کے ساتھ جو رشتہ تھا۔۔۔۔ جب وہ سیاست دان بن گیا۔۔۔۔۔ تو میں خوش نہیں تھا'۔

خان کو امیتابھ کے رکن پارلیمنٹ بننے کا دکھ تھا کیونکہ بظاہر یہ بچن ہی تھے جنہوں نے انہیں سیاست میں جانے سے روکا تھا۔

خان نے یہاں تک کہا تھا کہ اب دونوں کے تعلقات کبھی بھی پہلے جیسے نہی ہوسکیں گے، لیکن اب آہستہ آہستہ دونوں کے روابط معمول پر آ رہے ہیں۔

خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال پہلے بچن نے ان سے بات چیت کی اور تمام تنازعات حل کرلیے۔

'بیچ میں تھوڑا ناساز ہوگیا تھا، میں ناراض تھا لیکن پھر انہوں نے منالیا'۔

خان نے بتایا کہ اب امیتابھ انہیں ہر عید، دیوالی پر کارڈ بھجواتے ہیں۔

خان کے بیٹے شاہنواز کہتے ہیں 'ابا نے امیت انکل کے ہسپتال میں داخل ہونے پر ان سے بات کی تھی'۔

دوسری جانب، سینئر اداکار خان فلمی صنعت میں واپس آنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

ان کی آخری بولی وڈ فلم 2006 میں اکشے کمار اور امیتابھ بچن کی 'فیملی' تھی۔ 'کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ لکھنا شروع کروں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے'۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (2) بند ہیں

سہیل احمد صدیقی Oct 31, 2013 05:22am
مقالمے نہیں مکالمے درست ہے
Bilal Mazhar Oct 31, 2013 05:37am
تصیح کا شکریہ

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025