• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

صومالیہ: ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک

شائع October 28, 2013

فائل فوٹو، رائٹرز۔۔۔۔
فائل فوٹو، رائٹرز۔۔۔۔

جنوبی صومالیہ میں ایک مشتبہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں الشباب کے مسلح دو اراکین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت کار میں وہ دونوں افراد ہی تھے اور اطراف میں کوئی موجود نہ تھا اور نہ ہی کوئی اور زخمی ہوا۔ عینی شاہدین نے اس ڈرون حملے کا الزام امریکہ پر عائد کیا۔

جائے وقوعہ پر موجود چار افراد نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ  مارے جانے والے دونوں افراد صومالی باشندے تھے جو باغی تھے۔

الشباب مذہبی باغیوں کی ایک تنظیم نے جس کا ہدف صومالی حکومت ہے جسے مغرب کی تائید حاصل ہے۔

عینی شاہد نے کہا کہ یہ حملہ جلب نامی شہر میں ہوا ہے جس الشباب کے سابقہ مضبوط گڑھ کسمایو سے  114 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ جلب ایک گنجان آباد شہر ہے۔

' میں واقعے کے تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچا۔ میں نے دولاشیں دیکھیں۔ پھر وہاں الشباب کے جنگجو آئے اور ایک سوزوکی میں لاشیں لے گئے۔ وہ ایک ڈرون حملہ تھا۔' عینی شاہد نے کہا۔

اس سال ستمبر میں الشباب نے نیروبی ، کینیا کے ایک مصروف شاپنگ مال میں حملہ کرکے 67 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025