• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

دلیپ کمار کی پریشانی

شائع October 28, 2013

۔ برصغیر کے شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار۔— فائل فوٹو
۔ برصغیر کےنامور اداکار دلیپ کمار۔— فائل فوٹو

برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار اپنے رہائشی بنگلہ کے ایک تنازعہ پر پریشانی کا شکار ہیں۔

دو ہزار دس میں نوے سالہ بولی وڈ سٹار اور بنگلہ کے 'مالک' سمیر بھوجوانی کے درمیان یہ تنازعہ عدالت میں چلا گیا۔

ایک سو پچاس کروڑ مالیت کے اس ڈبل سٹوری بنگلے میں بولی وڈ اداکار انیس سو ترپن سے رہ رہے تھے۔

انہوں نے اس پلاٹ پر ایک اونچی عمارت تعمیر کرنے کے لیے تین سال پہلے اسےگرانا شروع کیا تاہم بھوجوانی نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے پلاٹ کی ملکیت کا دعوی کر دیا۔

بھجوانی کا موقف تھا کہ یہ پلاٹ 999 سالوں کی لیز پر کمار کو اس شرط کے ساتھ دیا گیا کہ وہ اس پر کھڑی عمارت میں مالک کی اجازت کے بغیر تبدیلی یا گرائیں گے نہیں۔

بھوجوانی کی جانب سے معاملہ عدالت میں لے جانے کے بعد معمر اداکار نے پلاٹ پر بھوجوانی کی ملکیت کے دعوی کو چیلنج کرتے ہوئے اسے 'غیر قانونی' قرار دیا تھا۔

اب تین سالوں سے جاری اس تنازعہ نے بولی وڈ اداکار کی صحت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں۔

ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ان دنوں دلیپ صاحب ک ذہن اسی مقدمہ میں الجھا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ سینیئر اداکار آج کل اسی علاقے میں سنجے دت کے پڑوس میں اپنی بیوی سائرہ بانو کے گھر پر رہ رہے ہیں۔

گزشتہ مہینے دل کے سنگین عارضے کی وجہ سے انہیں دس دنوں تک آئی سی یو میں بھی رکھنا پڑا تھا۔

دلیپ اور ان کی بیوی کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ سب کوشش کر رہے ہیں کہ بری خبروں کو دلیپ سے دور رکھا جائے۔

سائرہ بانو نے ٹائمز آف انڈیا کے رابطہ کرنے پر بتایا: بنگلہ سے جڑا تنازعہ پہلے دلیپ صاحب کی صحت پر شدت سے اثر انداز ہوا اور اب میری صحت بھی بگڑنے لگی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025