• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیویارک: چاقو سے حملے میں پانچ ہلاکتیں

شائع October 27, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

نیو یارک: نیو یارک شہر میں ایک شخص نے چاقو کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے اتوار کو بروکلین کے رہائشی علاقے میں پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل ہونے والوں کی عمر ایک سے بیس سال کے درمیان ہے۔

تاہم پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی جنس اور ایک دوسرے سے تعلق کے بارے میں فوری طور پر کچھ بتانے سے گریز کیا۔

نیو یارک کے آگ بجھانے والے محکمہ (ایف ڈی این وائے) کے ترجمان جم لونگ نے بتایا کہ امدادی رضا کاروں کو ایک مکان سے تین لاشیں ملی ہیں۔

لونگ کے مطابق، دو زخمیوں کو بروکلین ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

لونگ نے بتایا کہ ایف ڈی این اے کو ہفتہ کی رات گیارہ بجے سن سیٹ پارک میں ایک مکان میں چاقو سے حملوں کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس نے معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیا، انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کوئی مشتبہ شخص حراست میں لیا گیا کہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024