• KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm
  • KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm

ایرانی گارڈز پر حملہ: ردعمل میں 16 'باغیوں' کو پھانسی

شائع October 26, 2013

۔— اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔— اے ایف پی فائل فوٹو۔

تہران: ایران نے پاکستانی سرحد کے قریب بارڈر گارڈز پر حملے کے ردعمل کے طور 16 'باغیوں' کو پھانسی دے دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے سستان بلوچستان کے اٹارنی جنرل کے حوالے سے بتایا 'سراوان کے قریب بارڈر گارڈز کی ہلاکت کے ردعمل میں ریاست مخالف 16 باغیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔'

اس سے قبل ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ سرحد کے قریب جھڑپوں کے نتیجے میں 14 بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق جھڑپیں پاکستان کی سرحد کے قریب سراوان کے علاقے میں پیش آئیں۔ آئی آر این اے کے مطابق واقعے دیگر پانچ گارڈ زخمی بھی ہوئے۔

سراوان کا علاقہ پاکستان کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی صوبے سستان بلوچستان  کے قریب واقعے ہے جہاں شیعہ اکثریتی ایران کے برعکس سنی آبادی مقیم ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

حنیف Oct 27, 2013 04:03am
جو کوئی بھی ریاست کے خلاف ہو اس کی یہئ سزا ہے

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025