• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

'بے شرم بننے پر افسوس نہیں'

شائع October 24, 2013

رنبیر کپور اور ان کے والد رشی کپور۔ — اے ایف پی فوٹو
رنبیر کپور اور ان کے والد رشی کپور۔ — اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ انہیں فلم 'بے شرم' میں کام کرنے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انہیں ہر فلم سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کپور نے کہا: مجھے یہ فلم کرنے پر افسوس نہیں۔ ساری فملیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

'میری پہلی فلم سانوریا بھی فلاپ ہوئی تھی، ہٹ فلموں کا کوئی فارمولا نہیں۔

کپور کا مزید کہنا تھا کہ 'بے شرم' سے انہیں اپنے والدین اور ابھینو کشپ کے ساتھ کام کا تجربہ ملا۔

'میں نے غلطیاں کی ہیں اور میں ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے کامیابی اور ناکامی دونوں دیکھیں، اور آج میں جس مقام پر ہوں، انہی کامیابیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے ہوں'۔

کپور اب ابھینو کے بھائی انوراگ کشپ کی 'بومبے ویلوٹ' میں بطور باکسر نظر آئیں گے۔

'فلم کی چالیس فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ اگلے سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش ہو گی'۔

فلم میں پروڈیوسر کرن جوہر بھی نظر آئیں گے۔

اس پر کپور نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا: میں جوہر کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

'پہلے پہل تو میں سوچ رہا تھا کہ ان کے ساتھ اداکاری کیسے کر پاؤں گا لیکن اب سب ٹھیک ہے'۔

رنبیر کپور انوراگ باسو کی فلم 'جگا جاسوس' میں بھی کام کریں گے، جس کی شوٹنگ تیرہ نومبر سے شروع ہو گی۔

بشکریہ: انڈین ایکسپرس

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025