یمن: منگیتر سے رابطہ رکھنے پر لڑکی نذر آتش
دبئی: یمن میں ایک والد نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو منگیتر سے رابطہ رکھنے پر نذر آتش کرکے کر ہلاک کردیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ ایک آٹھ سالہ دلہن کی شادی کی رات ایک 40 سال کے لگ بھگ شخص سے جنسی تعلقات کی وجہ سے اندرونی زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے جسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ شخص کو نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے بعد تیز صوبے کے ایک گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے منگل کے روز اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ والد نے صرف اس وجہ سے اپنی بیٹی کو نذر آتش کردیا کیوں کہ وہ اپنے منگیتر سے تعلق قائم رکھے ہوئی تھی تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
کچھ مقامی نیوز ویب سائٹس کے مطابق والد نے لڑکی کو اپنے منگیتر سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔
یمن کے کچھ علاقوں میں قبائلی روایتیں رائج ہیں جس کے تحت شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کے درمیان رابطے پر پابندی ہے۔
یمن میں اکثر اوقات غربت اور 'خاندانی عزت' کھو جانے کے خدشے کے باعث بیٹیوں کی کم عمر میں شادیاں کردی جاتی ہیں جبکہ بعض اوقات عمر 18 سال سے بھی کم ہوتی ہے۔












لائیو ٹی وی