عراق: پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملے، 22 اہلکار ہلاک

رمادی: عراق میں پولیس اور فوجی چوکیوں پر شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن عام طور پر القاعدہ سمیت سنی مسلمان شدت پسند روزانہ کی بنیادوں پر سیکیورٹی اہلکاروں اور حکومتی حامی اہل تشیع مسلمانوں پر حملے کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں میں کم از کم 60 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
مغربی بغداد سے 360 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے رتبہ میں بارود سے بھری گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے پولیس چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کم از کم 5 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ علاقے میں پولیس چوکیوں پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے کم از کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رمادی کے مغرب میں گڑیوں می سوار مسلح افراد نے شام اور اردن کو ملانے والے مرکزی ہائی وے کےساتھ واقع پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملہ کر کے سات اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جرف ال سکار میں ٹینکر میں سوار خودکش بمبار نے پولیس چوکی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس چار سیکیورٹی اہلکار چل بسے۔
پولیس اور میڈیکل ذرائع کے مطابق موصل میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں خود کش بمبار نے گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے فوجی چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے کم از کم دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔











لائیو ٹی وی