• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مصر: کار بم حملےمیں چھ فوجی زخمی

شائع October 19, 2013

اے ایف پی، فوٹو۔۔۔۔۔۔

قاہرہ: مصر کے سویج نہر کی مغربی کنارے پر واقع اسماعیلیہ شہر میں ہفتے کے روز ایک فوجی انٹیلی جنس کی عمارت کے باہر کار بم دھماکہ کے نتیجے میں چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے فوجی احاطے کی دیوار کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور علاقہ میں کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فوجی ترجمان کرنل احمد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مصر کی عوام اور فوج کی تنصیبات کے خلاف انتہا پسند عناصر کی طرف سے بزدلانہ حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں چھ فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ایک اور کار بم علاقے میں پایا گیا تھا ، لیکن ماہرین نے اس کو ناکارہ کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کیمطابق دھماکے کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تھیں

تین جولائی کو مصر کی فوج کی طرف سے اسلام پسند صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد اسماعیلیہ اور اس کے ار گرد علاقوں میں باقاعدگی سے پولیس اور فوجی اہلکاروں پر حملوں کو دیکھا گیا ہے۔

جب سے تمام مصر میں حملوں اور جھڑپوں میں سو سے زیادہ پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

درجنوں فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فوج کی طرف سے اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف جزیرہ نما سینا، سویج نہر کے مشرق میں ایک وسیع آپریشن شروع  کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024