• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستان میں مغوی خواتین کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں، چیک حکومت

شائع October 16, 2013

چیک خواتین کی یوٹیوب ویڈیو کا ایک عکس۔ بشکریہ یوٹیوب
چیک خواتین کی یوٹیوب ویڈیو کا ایک عکس۔ بشکریہ یوٹیوب

پراگ: بدھ کے روز جمہوریہ چیک کے صدر مائیلوس زیمن نے کہا ہے کہ اس سال مارچ میں پاکستان میں اغوا ہونے والی دو چیک خواتین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔

دونوں خواتین اینتونی کراسٹیکا اور ہانا ہمپالووا کی عمر 24 برس ہے۔  انہیں اس سال مارچ میں انڈیا سے پاکستان آتے ہوئے اس وقت بلوچستان میں اغوا کیا گیا تھا جب وہ ایک چھوٹی بس میں سفر کررہی تھیں۔

' میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ فی الوقت وہ پاکستان اور افغانستان میں کسی جگہ موجود ہیں اور ان کی رہائی کیلئے بات چیت جاری ہے،' زیمن نے سی ٹی کے نیوزایجنسی کے مطابق چیک کے شہر کولن میں یہ بات زیمن نے چیک طالبعلموں کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا۔

واضح رہے کہ جون میں منظرِ عام پر ان دونوں کی ویڈیو کے بعد آفیشل طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں دونوں خواتین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک نیورو سائنسدان ہیں جنہیں 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں ایف بی آئی ایجنٹس اور امریکی فوجیوں پر حملے اور فائرنگ کے الزام میں 86 سال کی سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024