آملا کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کی اپنے دوسرے بچے کی ولادت کے باعث متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ٹیم مینیجر محمد موسیٰ جی نے کہا ہے کہ آملہ، جو کہ آئی سی سی کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے بہترین ٹیسٹ بلے باز ہیں، جمعے کے روز پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر جنوبی افریقہ لوٹ جائیں گے۔
موسیٰ جی نے کہا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ان کی واپسی یقینی نہیں ہے۔
جنوبی افریقہ کے اہم بیٹسمین نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے دوران پروٹیز کے 245 رنز میں سے 118 رنز اسکور کیے تھے۔ یہ ان کی بیسویں ٹیسٹ سنچری تھی۔












لائیو ٹی وی