کراچی: قائدآباد میں دستی بم حملہ، ایک خاتون ہلاک
کراچی: قائد آباد میں ایک کلینک پر دستی بم حملے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اتوار کے رات علاقے میں واقع مظفر کالونی میں ایک کلینک کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا ۔ اس میں زخمی ہونے والی ایک خاتون بعد میں ہلاک ہوگئی جبکہ بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جنہیں علاج کیلئے جناح ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
جناح ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کلینک کو بھتہ نہ دینے پر نشانہ بنایا گیا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 122 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں ڈکیت، قاتل، بھتہ خور اور دیگر مجرم شامل ہیں۔
پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان افراد سے 28 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔












لائیو ٹی وی