دھمکی آمیز فون کال کے بعد ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا
پیرس: اتوار کی دوپہرکو ایفل ٹاور مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ٹاور کو ایک دھمکی آمیز فون کال کے بعد سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر خالی کرایا گیا۔
ایفل ٹاور کی بلندی 324 میٹر ہے اور اسے پیرس کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے خالی کرالیا گیا تھا اور دوبارہ ساڑھے پانچ کھولا گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران ٹاور کے ہر کونے کو مکمل طور پر چیک کیا گیا ہے لیکن پولیس سے مزید کچھ معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔
ایفل ٹاور دنیا کی اہم اور مشہور ترین تعمیرات میں سے ایک ہے ۔ اسے ہرسال 70 لاکھ افراد دیکھنے آتے ہیں اورگرمیوں کے موسم میں روزانہ 30,000 افراد تک یہاں آتے ہیں۔
ایفل ٹاور اکثر بم اور دیگر افواہوں کی زد میں رہتا ہے تاہم اس کی اہمیت اور لوگوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہر افواہ پر مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔












لائیو ٹی وی