کریوسٹی کامیابی سے مریخ پر اترگیا
کیلیفورنیا: امریکی خلائی ادارے ناسا کا مریخ روور اتوار کو کامیابی کے ساتھ سرخ سیارے کے پہاڑی علاقے گیل کریٹرپر اتر گیا ہے۔
ناسا کے مشن کنٹرول کے اراکین نے روور کے مریخ پر اترنے کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعہ کو دنیا بھر میں ناسا کی اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔
ڈھائی ارب لاگت کے روبوٹک اسپیس کرافٹ ’کریوسٹی' نے آٹھ ماہ میں تین سو چوون ملین میل کا طویل ترین اور تاریخی سفر طےکیا۔
روبوٹک روور سائنسدانوں کو مریخ سے متعلق معلومات پہنچائے گا جن کی بنیاد پر مریخ میں زندگی اور دیگرموجودات کا پتہ چلایا جاسکے گا۔
تاریخ ساز کامیابی پر ناسا میں جشن کا سماں دیکھا گیا۔سائسدانوں اور عملے نے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارک باد دی۔
ایک ٹن کے چھ پہیوں والے روبوٹک اسپیس کرافٹ کے فلکیاتی انکشافات کے سلسلے کی جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
اس کامیابی کے بعد مریخ کی مٹی اور چٹانوں کے نمونے بھی سامنے آسکیں گے اورکسی بہت بڑی دریافت کا قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضع رہے کہ ایک ٹن وزنی’کریوسٹی' مریخ پراب تک بھجا گیا سب سے بڑا خلائی طیارہ ہے۔