• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

کوئٹہ بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

شائع August 5, 2012

کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون اور ایک بچے کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اے پی تصویر

کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر واقع بادینی اسٹاپ پر ایک مکان میں کھڑی گاڑی میں دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ مزید چار بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جس عمارت میں کار کھڑی کی گئی تھی وہ شدید متاثر ہوا ہے جبکہ اطراف کی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی ٓائی جی اپرشین وزیر خان ناصر کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا جسکی مقدار اسی کلوگرام کے قریب تھی تحیقات جاری ہیں اور مالک مکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق، ملبے کے ڈھیر سے جس شخص کا لاش برآمد ہوئی ہے وہ اس مشتبہ دہشت گرد کی ہے جس نے کار میں بم نصب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025