• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونو نگم کو انڈر ورلڈ سے دھمکیاں

شائع October 3, 2013

بولی وڈ کے نامور گلوکار سونو نگم۔- اے ایف پی فائل فوٹو۔
بولی وڈ کے نامور گلوکار سونو نگم۔- اے ایف پی فائل فوٹو۔

 ممبئی: معروف بالی وڈ گلوکار سونو نگم کو انڈر ورلڈ کے ایک ڈان کی جانب سے دھمکی کا سامنا ہے جسکے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے سینئر پولیس اہلکاروں کو بتایا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گینگ سے تعلق رکھنے والے چھوٹا شکیل نے گزشتہ ماہ انہیں متعدد کالز اور ایس ایم ایس کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ اپنی ڈیل کو ختم کرکے انکے بتائے ہوئے شخص کے ساتھ معاہدے کریں۔ یہ فرم آئندہ سال انکے ورلڈ ٹور کے معاملے کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

شکیل نے سونو نگم کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ان کی بات ماننے سے انکار کیا تو وہ ایک خاتون کے ساتھ انکی دوستی کو بے نقاب کردیں گے جن کا تعلق ممبئی کے ایک معروف خاندان سے ہے۔

ایک سینئیر کرائم برانچ کے افسر نے بتایا 'گینگسٹر نے سونو کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ انکے بتائے ہوئے شخص کے ساتھ کانسرٹ آرگنائز کرے۔ ہم نے سونو نگم سے تمام تر معلومات فراہم کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کی درکوات کی ہے تاہم وہ مصروف ہین اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہم سے جلد رابطہ کریں گے۔'

سونو 2014ء میں ورلڈ ٹور کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے دوران 12 اسٹیج شوز مختلف ممالک میں کریں گے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے ایک کمپنی سے معاہدہ بھی کیا ہے۔

افسر کا کہنا ہے کہ شکیل چاہتے ہیں کہ سونو اپنا پرانا کانٹریکٹ ختم کرکے انکے تجویز کردہ شخص الطاف کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیں۔

شکیل دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے ان کی بات نہیں مانی تو وہ انکی ایک خاتون کے ساتھ نجی گفتگو کو منظر عام پر لے آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024