• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

خضدار میں دو نیٹو ٹینکرز نذرِ آتش

شائع August 5, 2012

خضدار کے دو مختلف مقامات پر نیٹو کنٹینرز کو آگ لگادی گئی۔ فائل تصویر اے ایف پی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم افراد نے نیٹو سپلائی لے جانے والے دو کنٹینرز کو آگ لگادی گئی ۔

کراچی سے افغانستان نیٹو فورسز کیلئے سامان لے جانے والے کنٹینرز کو خضدار کی تحصیل اورناچ میں دو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم افراد نے کنٹینرز پر پہلے شدید فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں آگ لگادی گئی۔

نامعلوم افراد کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص  کو ہلاک کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025