• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

ہندوستان: لالو پرساد یادو پر فرد جرم عائد

شائع September 30, 2013

سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستان کے شہر رانچی میں ایک خصوصی سینٹرل بیورو آف ایویسٹیگیشن (سی بی آئی) کورٹ نے پیر کے روز بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راشتریا جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف فیصلہ تین اکتوبر کو سنایا جائے گا جس کے باعث خدشہ ہے کہ فوری طور پر انہیں ارکان پالیمنٹ کے منصب سے ہٹا دیا جائے گا۔

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لالو برساد کو تین سے سات سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ہندوستان کی سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق دو سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے سزا پانے والا کوئی بھی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار تصور کیا جائے گا۔

مقدمے میں بہار کے ایک اور سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ سمیت دیگر کم از کم 41 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کیس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جانوروں کے چارے سے متعلق ایک ادارے سے 950 کروڑ روپے کا گھپلا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025