شام: کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

بیروت: شام میں ہیومن رائٹس مبصرین کیمطابق دارالحکومت دمشق سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رنكوس قصبے میں ایک کار بم دھماکے میں تقریبا بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
قریبی قصبے میں انسانی حقوق کے کارکنان نے کہا ہے کہ دھماکہ ایک مسجد میں نماز جمعہ کے فورا بعد ہوا ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 37 افراد ہلاک جبکہ تقریبا سو زخمی ہوئے ہیں۔
ایک کارکن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکہ کے فورا بعد سرکاری فورسز نے اسی علاقے میں گولہ باری شروع کر دی۔ جس کی وجہ سے کم سے کم ایک ہلاکت اور ہوگئی۔
رائٹرز آزادانہ طور پر رپورٹنگ اور سیکورٹی پابندیوں کی وجہ سے شام سے رپورٹوں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
دو سال قبل شروع ہونے والی ایک پر امن جموری تحریک ایک خانہ جنگی میں تبدیل ہو گئی جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔











لائیو ٹی وی