• KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am
  • KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am

سندھ کابینہ نے ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی

شائع April 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کراچی تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر کے طلبہ کو گریس مارکس دینے، ہر قسم کے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی، الیکٹرانک ڈیوائسز کے ساتھ عادی مجرموں پر نظر رکھنے کے قوانین کی منظوری سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اسی طرح کابینہ اجلاس نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ورکنگ گروپس کی حمایت کا بھی عہد کیا، جو دہشت گردی کی مالی معاونت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف فیصلوں کے ساتھ ہیں۔

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے کابینہ نے مشاہدہ کیا کہ ماحولیاتی تحفظ میں آلودگی روکنے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے اقدامات شامل ہیں، کابینہ نے صوبے میں تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز بشمول نان ڈیگریڈیبل اور آکسو ڈیگریڈیبل اقسام کے مینوفیکچرنگ، فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کے لیے ترمیم شدہ سندھ پروبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 کی منظوری دی، یہ پابندی کابینہ کی منظوری کے 60 دن بعد نافذ العمل ہو گی۔

اسی طرح سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیے کے مطابق گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے یواینڈ بی کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، جو تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025