• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C

موٹروے پر تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی روکنے پر غیر قانونی اسلحہ برآمد، 9 ملزمان گرفتار

شائع April 12, 2025
ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود نہیں تھے، موٹروے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود نہیں تھے، موٹروے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا، گاڑی سے ناجائز اسلحہ مل گیا جس کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے گاڑی کی رفتار بڑھادی جس کا پیچھا کیا گیا تو اس میں سے ناجائز اسلحہ ملا، پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ریو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار بڑھا دی۔

ترجمان نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے ایس او پی کے مطابق گاڑی کو روکا تو ملزمان نے مزاحمت کی، جب کہ تلاشی کےدوران ملزمان سے 4 کلاشنکوفیں، ایک جی تھری رائفل، ایک پستول اور 892 گولیاں برآمد کرلیں۔

ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود نہیں تھے، موٹروے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025