• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:48pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:48pm

راولپنڈی: جیل حکام نے رواں ہفتے دوسری بار پارٹی قیادت کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا

شائع April 11, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اڈیالہ جیل حکام نے رواں ہفتے دوسری مرتبہ تحریک انصاف کی قیادت کو پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات سے روک دیا جبکہ ہائی کورٹ نے پارٹی رہنماؤں کو ہفتے میں 2 دن سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سے قبل منگل کو بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ان سے ملنے سے روکنے کے فیصلے کے بعد جیل کے باہر معمولی جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس کو پی ٹی آئی کے حامیوں کو منتشر کرنا پڑا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھی جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنے خط میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان سے ملنے کے خواہشمند افراد کی فہرست جیل عملے کو فراہم کی گئی تھی لیکن انہوں نے خط وصول کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ توہین عدالت کے سوا کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات بھی جیل عملے کے حوالے کیے گئے تھے لیکن انہوں نے مبینہ طور پر انہیں وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا، راجا ناصر عباس اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025