• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.1°C
  • ISB: Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.1°C
  • ISB: Cloudy 11.1°C

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو آن لائن چلانے کا منصوبہ منظور کرلیا

شائع April 9, 2025
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام صوبائی محکموں کو آن لائن چلانے کا منصوبہ منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تمام محکموں کو ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی، اب تمام محکموں کا کام ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن ہوگا اور فائل ورک محدود کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ سائنس اینڈ آئی ٹی کی سمری منظورکرلی، جس کے بعد تمام محکموں کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 6 ہفتے میں ویب سائٹ تیار کرلیں، اس حوالے سے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہرممکن تعاون کرےگا۔

محکمہ آئی ٹی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کا ڈیٹا پرانی ویب سائٹ سے نئے ڈیزائن پر منتقل کرنے کے لیے تیار ہے، ایک مرتبہ پورٹل کاسرکاری طور پرافتتاح ہوجائےتو پھر ہرمحکمہ ایک فوکل پرسن نامزد کرےگا۔

تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں گے جبکہ پورٹل کے افتتاح سے قبل نامزد فوکل پرسن کو تجربہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025