• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm

کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جاں بحق

شائع April 8, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ماڑی پور میں ٹریلرکی زد میں آکر آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب 8 سالہ راحیل اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر بچہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔

تاہم، راحیل کے ساتھ سڑک عبور کرنے والی بہن حادثے میں محفوظ رہی، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل بھی ٹریلر سے ایک نوجوان کی موت ہوئی تھی، اسٹیل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او الان خان عباسی کے مطابق 25 سالہ فرحان سہراب موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب اسٹیل ملز چورنگی پر ایک ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

شہر قائد میں ہیوی ٹریف سے بڑھتے حادثات کے سبب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرتے ہوئے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ‏انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر کام کرے، مجھے صرف ٹریفک حادثات کی روک تھام چاہیے۔

انہوں نے حکم دیا کہ ‏‎تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر تلے کچلے گئے افراد کے ورثا کو 12 اپریل کو گورنر ہاؤس بلو الیا اور انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025