• KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am
  • KHI: Fajr 4:49am Sunrise 6:08am
  • LHR: Fajr 4:07am Sunrise 5:32am
  • ISB: Fajr 4:07am Sunrise 5:35am

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بحالی کی جانب گامزن

شائع April 8, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بحالی کی جانب گامزن ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے دوران 11 بجکر 3 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1782 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 692 کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم، یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ 623 پوائنٹس یا 0.54 فیصد بہتری سے ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے جواب میں چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکنا پڑا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی جانب سے ٹرمپ کے محصولات پر ’آخری دم تک لڑنے‘ کے اعلان کے بعد اہم ایشیائی مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوابی ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں بیجنگ پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد چین کا کہنا ہے کہ وہ ’آخری دم تک لڑے گا‘۔

بیجنگ کی وزارت تجارت نے ٹرمپ انتظامیہ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے محصولات ایک عام یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025