سوات: رکشہ نہر میں گرنے سے دو بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق
سوات کے علاقے گوہٹی میں پیر کی شام ایک رکشہ گوہاٹی نہر میں گرنے سے 3 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کر دیا اور 8 افراد کی جانیں بچائیں، جبکہ دو بچیوں سمیت پانچ خواتین جانیں گنوا بیٹھیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ جب رکشہ نہر میں گرا تو اس میں کل 14 افراد سوار تھے، دو لاشیں اور ایک زخمی بچے کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، سوات منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور رکشہ اوور لوڈ تھا، جس کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔