• KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am
  • KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am

فضائی آلودگی سے ذہنی صحت بھی متاثر ہونے کا انکشاف

شائع April 7, 2025
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ایک طویل لیکن مختصر رضاکاروں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی میں رہنے والے زائد العمر افراد کی ذہنی صحت بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات میں فضائی آلودگی کو امراض قلب، سانس، پھیپھڑوں، جگر، کینسر اور فالج سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگ فضائی آلودگی کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اب برطانیہ میں کی جانے والی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی زائد العمر افراد کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے ساتھ زندگی گزارنے والے زائد العمر افراد کے ذہن کا وہ حصہ شدید متاثر ہوتا ہے کہ جو کہ یادداشت سمیت بولنے، سمجھنے اور مسائل کو حل کرنے کا کام کرتا ہے۔

ماہرین نے 2008 سے 2017 کی برطانیہ کے مختلف علاقوں کی فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کے بعد 11 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کی۔

ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس طرح فضائی آلودگی زائد العمر افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

ماہرین نے پایا کہ 65 سال کی عمر تک کے افراد کو فضائی آلودگی ذہنی طور پر شدید متاثر کر رہی ہے، ایسے افراد کا دماغ کا وہ حصہ متاثر ہو رہا ہے جو بولنے، سمجھنے، یاد کرنے اور مسائل کو حل کرنے کا کام کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں، گھروں، دکانوں اور فیکٹریوں میں چلنے والی مشینوں سمیت لکڑیوں کے صنعتی استعمال سے فضا میں انتہائی چھوٹے مضر صحت فضا میں شامل ہونے والے ذرات شامل ہو رہے ہیں جو سانس لینے کے ذریعے انسان کے پھیپھڑوں کے راستے دماغ تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فضا میں شامل ہونے والے انتہائی چھوٹے مضر صحت ذرات کو انسان سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے جو دماغ میں جاکر نقصان کر رہے ہیں۔

ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی میں شامل چھوٹے ذرات ذہنی صحت کے لیے مسئلہ بن رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025