• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

ڈیڈلائن ختم ہونے پر ایک ہفتے میں 20 ہزار غیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

شائع April 7, 2025
ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔

3 ہزار 53 پروف آف ریذیڈنس (پی او آر) کارڈ کے حامل جب کہ 17 ہزار 694 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے 11 ہزار 134، پنجاب سے 5 ہزار 868 جب کہ اسلام آباد سے ایک ہزار 733 افغانی طورخم سے افغانستان جاچکے ہیں۔

سندھ سے 44 جب کہ آزاد کشمیر سے 39 افغانیوں کو طورخم کے راستے افعانستان بھیجا گیا ہے۔

ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ نے افغان شہریت کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ قریب آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اس فیصلے نے افغان برادری کو ’ ہلا کر رکھ دیا ’ ہے۔

پاکستانی حکومت کے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے منصوبے کے تحت 31 مارچ افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے لیے رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، وزارت داخلہ کی جانب سے دوبارہ خبردار کیا گیا تھا کہ اس کے بعد بڑے پیمانے پر ملک بدری شروع کی جائے گی۔

عید الفطر کے پیغام میں، پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ فلپپا کینڈلر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، کیونکہ پاکستانی حکام نے آخری تاریخ میں کسی بھی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا تھا۔

فلپپا کینڈلر نے اپنے پیغام بعنوان ’رحم کی پکار: پاکستان میں افغان مہاجرین اور امید کی راہ‘، میں کہا کہ پاکستان میں 15 لاکھ 20 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور پناہ گزین، تقریباً 8 لاکھ افغان شہریت کے حامل افراد رہ رہے ہیں، اس کے علاوہ بڑی تعداد ایسی ہے جو ملک میں سرکاری شناخت کے بغیر رہ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025