• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

کراچی: ٹریلر کی ٹکر اور گولی لگنے سے دو افراد جاں بحق

شائع April 4, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، سہراب گوٹھ میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

ٹریلر سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعے جمعے کی شام نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او الان خان عباسی نے ڈان کو بتایا کہ 25 سالہ فرحان سہراب موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب اسٹیل ملز چورنگی پر ایک ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے چہرے اور اوپری جسم پر شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا۔

ملکیت کے تنازع پر ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

دریں اثنا جمعہ کو سہراب گوٹھ میں ملکیت کے تنازع پر دو گروہوں کے تصادم میں ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ احمد آدم جاں بحق جبکہ منیب الرحمان زخمی ہوا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ نے اسامہ اور چار دیگر مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرستان اور سوات سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کا تیسر ٹاؤن میں ایک پلاٹ کا تنازع تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025