• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm

بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری تحریک کی کامیابی ہے، امیر جماعت اسلامی

شائع April 3, 2025
— فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک
— فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری تحریک ’حق دو عوام کو‘ کی کامیابی ہے جس کو اب آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ’بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں‘۔

امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری تحریک کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، تاہم مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔

مزید کہا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا، ’حق دو عوام کو‘ تحریک آگے بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

اسی طرح، شہباز شریف نے صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

اس سے قبل، امیر جماعت اسلامی پاکستان اپنی پوسٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے تاکہ معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

کارٹون

کارٹون : 7 اپریل 2025
کارٹون : 6 اپریل 2025