• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:30pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:37pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:30pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:37pm

تیمور جھگڑا کی موجودہ خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت سے معذرت

شائع April 3, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین گریب
— فائل فوٹو: اسکرین گریب

سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے خط کے جواب میں مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر بےحد مایوسی ہوئی، میری تمام تر کوششیں بانی کی رہائی اور 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کے خلاف جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025