• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm

عید منائیں اور دوسروں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں، کرکٹرز کا عید پر پیغام

شائع March 31, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری مختصر ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد اور اہم پیغامات دیے۔

پی سی بی کی ویڈیو میں ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا، امام الحق، حارث رؤف ، طیب طاہر، فہیم اشرف، وسیم جونیئر ، خوشدل شاہ، صفیان مقیم اور عاقب جاوید نے پیغامات دیے۔

اپنے پیغام میں قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا ’ہماری اور پوری ٹیم کی جانب سے تمام پاکستانیوں اور اہل اسلام کو عید مبارک، عید کے اس پرمسرت موقع پر آپ نے فیملی اور ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، اس عید پر خوشیاں بانٹیں اور ایک اچھا دن گزاریں‘۔

قومی ٹیم کے نوید اکرم چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ایسے ہی ہمیں عید کی خوشیاں نصیب ہوتی رہیں۔

محمد رضوان نے ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں صرف 2 سے 3 عیدیں ہی گھر پر گزاری ہیں، اپنے بچے ہونے کے بعد کھلاڑی گھر کی عید کو مس کرتے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ اصل عید تو بچوں کی ہی ہوتی ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی آپس میں مل جل عید گزار لیتے ہیں جب کہ عیدی تو کبھی بچپن میں نہیں ملی تو اب کیا ملنی ہے، دعا کریں کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

آل راونڈر فہیم اشرف نے کہا کہ گھر سے دور عید منانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اب اس کی عادت سی ہو گئی ہے ایک عید گھر اور ایک باہر ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 روزہ ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم اپنا دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو ہملٹن میں کھیلے گی، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025