• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، مکمل خاتمے تک لڑیں گے، رانا ثنا اللہ

شائع March 31, 2025
رانا ثنا نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو الگ کرنا چاہتے ہیں
— فائل فوٹو:
رانا ثنا نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو الگ کرنا چاہتے ہیں — فائل فوٹو:

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک لڑنے کا عزم دہرادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک واضح کیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا اور دہشت گردی کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردوں کی بالواسطہ حمایت ناقابل قبول ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 6 کینال کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کچھ عناصر نے کینال منصوبے کو متنازع بنا دیا، حالاں کہ یہ ملک کی ترقی کے لیے اور زراعت کے لیے انقلابی منصوبہ ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کیا جائے، جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں چاہیے ٹرین یرغمال بنانے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت کریں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025