• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

شائع March 29, 2025
— فوٹو: خلیج ٹائمز
— فوٹو: خلیج ٹائمز

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل 30 مارچ بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔

دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند دیکھنے کی روایت ہے اور ایسے میں کئی ممالک میں ڈرونز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

شوال کا چاند نظر آنے سے سرکاری طور پر رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل 30 مارچ بروز اتوار عید الطفر ہوگی۔

سعودی عرب کے علاوہ، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں بھی کل 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔

دوسری جانب، عمان اور ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا، ان ممالک میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر ہوگی۔

اس سے قبل، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق آج دوپہر 2 بجےچاند کی پیدائش ہوگی، سورج غروب ہونے کے بعد چاند 8 منٹ تک افق پر رہے گا جب کہ سعودی رویتِ ہلال کمیٹی کی کمیٹیاں شوال کے چاند کی نگرانی کر رہی ہیں۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔

اس فیصلے سے اس بات کی تصدیق کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا عید الفطر اتوار 30 مارچ 2025 کو ہوگی یا ماہ صیام کے 30 روزے پورے ہوں گے۔

سرکاری اعلامیے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ جو کوئی بھی چاند کو اپنی آنکھوں سے پھر کسی دوربین کی مدد سے دیکھے وہ اس کی اطلاع اپنی قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی درج کروائے۔

دوسری جانب، پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025