• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

شائع March 29, 2025
— فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
— فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے مختلف جیلوں میں قیدیوں کی 2 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں، علی امین گنڈاپور کے احکامات کے بعد جیلوں میں بند قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی گئی.

معمولی جرائم کرنے والے 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔

معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025