• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am

’قلفی‘ کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

شائع March 27, 2025
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بابر علی، شہروز سبزواری، جاوید شیخ، معمر رانا اور سعیدہ امتیاز کی کاسٹ پر مبنی فلم ’قلفی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

رومانٹک کامیڈی فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف کامیڈی بلکہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔

ٹریلر میں فلم کے تمام مرکزی کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جب کہ ٹریلر میں ہیکنگ کرنے والے ہیکرز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں بابر علی اور عدنان شاہ ٹیپو جیسے اداکاروں کو بھی برے کام کرنے والی گینگ کے ارکان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں شہروز سبزواری کے کردار کے کئی روپ دکھائے گئے ہیں، ایک طرف جہاں وہ رومانس کرتے دکھائی دیتے ہیں تو وہیں وہ ہیکنگ کے ایکسپرٹ کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔

معمر رانا کو پولیس افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو کہ ہیکرز کو گروہ کو گرفتار کرنے کے ڈرامے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی کی گئی ہے جب کہ فلم میں آئٹم گانے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

’قلفی‘ میں راحت فتح علی خان نے بھی رومانوی گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مشہود قادری کی فلم کو عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’قلفی‘ اب تک کی اس سال کی واحد میگا کاسٹ فلم ہے، جسے عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، باقی پنجابی اور چھوٹے بجٹ کی فلمیں عید پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں کے سینما کئی ماہ سے بند ہیں یا ان میں کبھی کبھار ہی فلمیں پیش کی جاتی ہیں، کیوں کہ گزشتہ دو سال سے پاکستان کی مقامی فلمیں انتہائی کم ریلیز ہوئی ہیں جب کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔

ملک میں ایک طرف جہاں مقامی فلموں کو بنائے جانے کی کمی ہے، وہیں سینماؤں کے بھاری ٹکٹس بھی سینما ہاؤسز کے بند ہونے کی ایک وجہ ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’قلفی‘ کو کتنی سینما اسکرینز پر پیش کیا جائےگا، تاہم اسے ملک کے تقریبا تمام بڑے شہروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025