ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو وائرل
متنازع ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ملک کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دانیہ شاہ ملک کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے ایک روز قبل فیس بک پر شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں ٹک ٹاکر کو ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
دانیہ شاہ ملک کی ’بے بی بمپ‘ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان کے ہاں حمل ٹھہرنے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
زیادہ تر صارفین نے دانیہ شاہ ملک کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جب کہ بعض افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات بھی ظاہر کیں۔
کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک تمنائیں کرتے ہوئے ان کی صحت اور بہتری کے لیے دعائیں بھی کیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دانیہ شاہ ملک کو ’بے بی بمپ‘ میں شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ گھومتے اور گاڑی میں سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دانیہ شاہ ملک نے جولائی 2024 کو حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ ان کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں کی تھی۔
عامر لیاقت سے ان کی پہلی جب کہ مرحوم کی ان سے تیسری شادی تھی اور دونوں کی عمر میں 30 سال سے زائد کا فرق تھا۔
عامر لیاقت سے شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی دانیہ شاہ ملک نے مئی 2022 میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔